اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سانحہ مری سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سانحے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سانحہ مری کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ خیال رہے کہ مری میں برفباری کے بعد ہونے والےسانحے کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ذمہ دار افسران علاقہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی او راولپنڈی سمیت 15 دیگر عہدیداروں کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔
وفاقی حکومت کا سانحہ مری سے متعلق تحقیقات کا فیصلہ








