بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم این اے شگفتہ جمانی کا پارلیمنٹ لارجز میں اذان پر اعتراض

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے پارلیمنٹ لارجز میں اذان کی آواز پر اعتراض اٹھادیا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بدقسمتی سے پارلیمنٹ لارجز کا موذن جب اذان دیتا ہے تو ایک عجیب قسم کی بیزاری ہوتی ہے کہ یہ چپ کر جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے اپنے احساسات ہیں ہوسکتا ہے کسی اور کے بھی ہوں ۔واضح رہے شگفتہ جمانی مذہبی امور کی وزیر مملکت بھی رہ چکی ہیں ۔ادھر شگفتہ جمانی کے اس بیان پر مذہبی حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔