اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی جس میں اہم امور زیر بحث آئے ۔ سوشل میڈیا پر ایک سینئر صحافی کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں شہبازشریف نے آرمی چیف سے درخواست کی کہ آصف علی زرداری کو کابینہ میں شمولیت کے لئے منایا جائے کیونکہ پیپلزپارٹی کی کابینہ میں شمولیت ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بنتی تومیرے لئے مشکلات پیدا ہوں گی۔شہبازشریف کی اس ملاقات کے بعد آصف زرداری کو پیغام بھجوایا گیا جس پر پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ بننے پر آمادہ ہوگئی ،اس اہم پیشرفت کے بعد اب کل نئ کابینہ حلف اٹھالے گی۔
وزیراعظم کی آرمی چیف سے اہم ملاقات ،پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت پر آمادہ کرنے کی درخواست کی








