اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدرِ مملکت عارف علوی نے صوبۂ سندھ کے 33 ویں گورنر عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
استعفیٰ منظور ہونے پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امپورٹڈ وزیراعظم کے لیے کام کرنے کی بجائے گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، صدر نے میرا استعفیٰ خوش اسلوبی سے قبول کر لیا ہے۔
I had resigned as Governor Sindh rather than working for an imported PM. The President has graciously accepted my resignation today. I sincerely thank @ImranKhanPTI for reposing his trust in me and all those I worked with for their absolute support during the past 43 months.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 18, 2022
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں عمران خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
I refuse to work for culprits who are the subject of an ongoing federal investigation on account of serious charges of corruption and financial misconduct of billions of Rupees.#IStandwithkhan #امپورٹڈ_گورنمنٹ_نامنظور pic.twitter.com/uernxdCsja
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 11, 2022
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا جن کے ساتھ میں نے گزشتہ 43 مہینوں کے دوران مکمل تعاون کرتے ہوئے کام کیا، شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔اس سے قبل انہوں نے اپنے استعفیٰ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’مجرموں‘ کے لیے کام کرنے سے انکار کرتے ہیں جو اربوں روپے کی بدعنوانی اور مالی بدانتظامی کے سنگین الزامات میں ملوث ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دیدیا تھا، کیبنٹ ڈویژن نے گزشتہ روز استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔









