بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونےسے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاؤسنگ نہیں دی جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق (ق) لیگ کا بتانا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں عدم شمولیت کا فیصلہ بعض اختلافات کے باعث کیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاؤسنگ نہیں دی جارہی تھی بلکہ انہیں فوڈ سکیورٹی اوربین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جب انہوں نے عمران خان کی حکومت چھوڑی، اس وقت ان کے پاس وزارت ہاؤسنگ تھی۔