facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں کھیلنا میرے لیے اہم لمحہ ہے, عثمان خواجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا میرے لیے اہم لمحہ ہے، ہمیشہ سے خواہش تھی کہ پاکستان میں کھیلوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیدائش، پھر پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنا میرے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میرا ہوم کراؤڈ ہوگا لیکن میں آسٹریلیا کے لیے کھیل رہا ہوں گا، جب میں چھوٹا تھا تو راولپنڈی اسٹیڈیم میں میری تصاویر ہیں، پاکستان میں کرکٹ فینز ہمیشہ اچھی کرکٹ کی تعریف کرتے ہیں۔

 عثمان خواجہ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ ابو ظبی اور پاکستان کی پچز ایک دوسرے سے مختلف ہیں، آسٹریلیا نے کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لیے نیا تجربہ ہوگا، راولپنڈی کی پچز فاسٹ بولرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں لیکن اس بارمختلف پچ کی امید ہے، پاکستان فاسٹ بولرز کے لیے سازگار پچز بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر کے دیگر ممالک میں اسپنرز کا کردار زیادہ ہوتا ہے، تینوں ٹیسٹ میچوں میں پرفارمنس دینے کی امید رکھتا ہوں۔

عثمان خواجہ نے گزشتہ روز پی ایس ایل فائنل میچ  کے حوالے سے بتایا کہ میں نے صبح اٹھ کر پی ایس ایل فائنل کی ہائی لائٹس دیکھی ہیں،پی ایس ایل میں بہترین ٹیم فاتح قرار پائی۔

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف باصلاحیت بولر ہیں، کافی تیز بولنگ کراتے ہیں، حارث رؤف ٹیسٹ میچ کھیلتے ہیں تو معلوم نہیں کیسی بولنگ کرائیں گے۔

عثمان خواجہ نے امید ظاہر کی کہ وہ  راولپنڈی ٹیسٹ میں اوپننگ کریں گے، انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان یادگار ہوگا، کیونکہ دونوں ٹیمیں بہترین کرکٹ کھیلتی ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ امید کرتا ہوں کراؤڈ اسٹیڈیم میں آئے گا اور کوالٹی کرکٹ سے محظوظ ہوگا۔