بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے   نئی حلقہ بندیوں کےشیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ،  درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ   الیکشن کمیشن کاحلقہ بندیوں کاشیڈول آئین وقانون کیخلاف ہے، نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ  الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں تاخیرسےروکاجائے، درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن،ادارہ شماریات کوفریق بنایاگیاہے،  صوبائی چیف سیکرٹریزاورسیکرٹری کابینہ کوبھی فریق بنایاگیاہے۔