ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم والدہ کے ساتھ جون کے دوسرے ہفتے میں حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی حج کے لیے جائیں گے۔
دوسری جانب سابق کرکٹر و کوچ انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔








