بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی بطور چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی ہوگئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس تعیناتی کی منظوری دی ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 175اے 13 کے تحت دی گئی ہے۔

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کو تین سال کے لیے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ جسٹس اقبال حمید الرحمٰن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج ہیں۔