بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بڑے ایونٹ کی تیاریاں، فٹبال ٹیم کیلئے کیمپ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے آئندہ ٹورنامنٹس کے لیے مردوں کی فٹبال ٹیم کی تیاری کے لیے قومی کیمپ کا اعلان کردیا۔ کیمپ کل (31 مئی 2023) سے لاہور میں شروع ہو گا، جس میں کھلاڑی تیاری کر سکیں گے۔
کیمپ کا بنیادی مقصد موریشس میں ہونے والے آئندہ 4 ممالک کے کپ اور بھارت میں ہونے والی SAFF چیمپئن شپ 2023ء کے لیے ٹیم کو تیار کرنا ہے۔
ڈیفنڈرز: محمد عمر حیات، علی خان نیازی، محمد سفیان، محمد عمر سعید، مامون موسیٰ خان، سید عبد اللہ شاہ، حسیب احمد خان، سردار ولی، سہیل، عیسیٰ سلیمان اور عبداللہ اقبال۔
مڈ فیلڈرز: عالمگیر علی خان غازی، علی عزیر محمود، معین احمد، شائق دوست، محمد ولید خان، راہس نبی، ہارون ارشد فہیم حامد، عمیر علی اور محمد عدنان یعقوب۔
فارورڈز: عبدالصمد شہزاد، اوٹس جان محمد خان، حسن نوید بشیر اور محمد وحید۔