facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگر قاضی انصاف نہیں کرے گا تو کسی اور ادارے کو سامنے آنا پڑیگا: جاوید لطیف

سرگودھا: مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہےکہ اگر قاضی انصاف نہیں کرے گا تو کسی اور ادارے کو سامنےآنا پڑےگا۔

سرگودھا میں خطاب کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مرشد کا شوہر جلد اپنے انجام کو پہنچےگا۔

انہوں نے کہا کہ کورکمانڈرہاؤس اور جی ایچ کیو پرحملےکے ملزمان کو ثاقب نثار کی باقیات نے 2گھنٹے میں چھوڑ دیا، اب ثاقب نثار کی باقیات کے خاتمے اور سازشیوں کے محاسبے کاوقت آگیا ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر قاضی انصاف نہیں کرے گا تو کسی اور ادارے کو سامنےآنا پڑےگا۔