بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانیوں کو زور دار دھچکا ،نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نیپرا نے بجلی ایک روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اضافے کی منظوری اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے ،نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا ،بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جون کے بلز مین کی جائیں گی ،اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔