اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف آئینی درخواستوں پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف آئینی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی ۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کے اعتراضات کو ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کر دی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آئندہ ہفتے کچھ آئینی مقدمات ہیں جن کو ہم نے سننا ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے بنچ پر اٹھائے گئے اعتراض کو پہلے سنیں گے،چیف جسٹس نے کہاکہ آئندہ ہفتے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف آئینی درخواستوں پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔









