اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر شامل (ن ) لیگ کے 5 اور پیپلز پارٹی کے ایک رہنما سابقہ عمران خان دور میں نیب اور دوسرے اداروں کی طر ف سے قائم کیے جانیوالے مقدمات میں لمبے عرصے تک قید وبند کی صعوبتیں برادشت کرتے رہے ، شہباز شریف آشیانہ، رمضان شوگر مل ، منی لانڈرنگ اور جعلی اکائونٹس کے مقدمات میں زیر حراست رہے اور لمبے عرصے کے بعد اعلیٰ عدالت سے ضمانت پر رہا ہوئے اسی طرح خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف ، احسن اقبال نیب کے مقدمات میں کئی کئی ماہ تک جیلوں میں رہےجبکہ رانا ثنا ءاللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ اور جاوید لطیف کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا ۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو بھی نیب کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا اور وہ دو سال سے زائد زیر حراست رہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور انکے چھ وزراء نے سابقہ دورحکومت میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں








