(ویب ڈیسک) لالی ووڈ انڈسٹری کیاداکارہ ماہرہ خان اور کبریٰ خان اپنی بے مثال اداکاری کی مہارت اور خوبصورت انداز سے دلوں پر راج کرتی ہیں لیکن اس بار ان کی ڈانسنگ ویڈیو نے سوشل میٖڈیا پر دھوم مچا دی،جبکہ دیگر اداکاراؤں کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
حال ہی میں، فیشن ڈایزائنر اور فوٹوگرافر شہباز شازی لینا شرل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں،اور شادی کی تقریبات کسی شاندار تقریب سے کم نہ تھیں۔
View this post on Instagram
بیٹے کے ترلے بھی کام نہ آئے، کالا جادو کرنیوالے باپ نے چھری سے اپنا ہی بیٹا ذبح کردیا
تقریب میں مہمانوں کو محظوظ کرنے کے لیے لائیو میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس پر نامور فنکار خوب ناچتے اور انجوائے کرتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، کبریٰ خان، سونیا حسین، مومل شیخ، عدنان صدیقی، منیب بٹ، منال خان، احسن محسن اکرام، ہانیہ عامر، مہوش حیات، شہریار منور، بابر ظہیر، کرکٹر شعیب ملک و دیگر ایک ساتھ ڈانس فلو پر رقص کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اس تقریب کی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔









