اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں بہت بڑا اعلان کریں گے۔
جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ آج قوم سے بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں، قوم تیار ہو جائے وزیراعظم آج دل کی بات کریں گے اور قوم سے کھل کر بات کریں گے۔