بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ایوان صدر میں زرداری کو دیکھ رہا ہوں، منظور وسان نے پیش گوئی کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ وہ ایوان صدر میں آصف زرداری کو دیکھ رہے ہیں۔ منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کا مستقبل بہت خراب دیکھ رہاہوں،پی ٹی آئی کےکچھ لوگ باہرچلےجائیں گے، بہت سے لوگ جیل جاتےہوئےدیکھ رہا ہوں، صرف طےکرنا ہےکہ ان کو کون کون سی جیل میں رکھنا ہے۔ منظور وسان نے کہا کہ الیکشن6 یا 8 ماہ بعد ہوسکتےہیں، عام انتخابات فیئر اینڈ فری ہوں گے، جوجیت کر آئےگا اسے حکومت میں موقع دیا جائےگا، ابھی جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں ہوسکتا ہے وہ 6 ماہ بعد نظر بھی نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ کون کس میں ملوث تھا کس نےکرپشن کی اب سب سامنے آئے گا، عمران خان کو بھی رونا نہیں چاہیے، احتساب سب کاہوگا،احتساب نہیں ہوگا توملک نہیں چل سکےگا،احتساب ضروری ہے۔