بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 33 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 283 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 33 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 282 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1976 ڈالر پرپہنچ گیا ہے۔