بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاست میں برداشت کاکلچر ختم،آئینی ادارے برتنوں کی طرح ٹکرا رہے ہیں، سراج الحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست جو برداشت کا نام تھا وہ کلچر ہی ختم ہو گیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین قومی وحدت کی علامت ہے، آئین میں تمام اداروں کا دائرہ کار واضح کیا گیا ہے، افسوس ہے کہ آئینی ادارے مضدوم ہیں اور برتنوں کی طرح ٹکرا رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب سترہ دنوں سے بغیر وزیر اعلیٰ چل رہا ہے، ملک میں زہریلی پولرآئزیشن ہو رہی ہے جس سے گالیوں کا گندہ کلچر سیاست میں عام ہو چکا ہے، سیاست جو برداشت کا نام تھا وہ کلچر ہی ختم ہو گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ افراد و چہروں کی تبدیلی سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا جب تک نظام تبدیل نہیں ہوگا، نظام کی تبدیلی کے بجائے چوکیدار تبدیل ہوتے ہیں، کبھی روٹی کپڑا مکان کا بیانیہ بنا کر دھوکہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بیانیے اور نعروں سے اقتدار کے مزے ملتے لیکن غریب کی غربت ختم نہیں ہوتی نہ انصاف ملتا ہے۔