لیسٹر(سپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کاکہناہے کہ لوگوں کو کرکٹرز کی شادیوں اور منگنیوں کے بجائے پرفارمنس کی فکر ہونی چاہئے ۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ کاکہناتھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچ جتواﺅں،ورلڈکپ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، کاﺅنٹی کرکٹ کا تجربہ بھی مفیدثابت ہو گا،ان کاکہناتھا کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے سیزن کیلئے کاﺅنٹی کیساتھ معاہدہ نہیں کیا، ٹیم کے ساتھ فاسٹ بولرز کے تجربہ اور سکلز سے بھی سیکھتا ہوں۔









