بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویمن یونیورسٹی سوات میں سمارٹ فون پر پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ویمن یونیورسٹی سوات میں سمارٹ فون پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ویمن یونیورسٹی سوات کی انتظامیہ کی اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق 20اپریل سے طلبا یونیورسٹی کے احاطے میں سمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کا استعمال کرتے ہیں، جس سے طلبہ کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔اعلامیے کے مطابق اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی اور 5 ہزارروپے تک جرمانہ ہوگا۔