بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوریشیا ریلی دالبندین کے راستے پاکستان میں داخل،شرکارسیاحتی مقامات کا دورہ کریں گے

چاغی(ممتازنیوز) ایران کے راستے یوریشیا ریلی دالبندین کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی ۔35 افراد پر مشتمل یوریشیا ریلی یکم مئی کو پیرس سے روانہ ہوئی تھی ، یوریشیا ریلی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل ہے، یوریشیا ریلی میں خواتین بائیکرز بھی شامل ہیں،یوریشیا ریلی کے شرکا براستہ کوئٹہ ملتان اور شمالی علاقوں کے سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کریں گے،ریلی 13 جون کو براستہ واگہ بارڈر انڈیا میں داخل ہوگی ، یوریشیا ریلی 16 ممالک سے ہوکر 4 جولائی کو کوالالمپور میں اختتام پذیر ہوگی۔