اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے وفاقی حکومت نے چینی کی قیمت میں بڑی کمی کردی ، یوٹیلٹی سٹوروں پر چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو سے کم کر کے 70 روپے کر دی گئی ۔
ترجمان یوٹیلٹی سٹور کے مطابق ملک بھرکےیوٹیلٹی سٹورزپرچینی اورآٹےکی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے ، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 85 روپے سے 70 روپےفی کلوکر دی گئی ہے ، یوٹیلٹی سٹورزپرخریداری کیلئےشناختی کارڈدکھاناہوگا۔
ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق آٹےکے 20 کلو تھیلے کی 800 روپےمیں فروخت جاری ہے ، 19اشیاکی فروخت شناختی کارڈ سے منسلک ہے ۔









