بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا میں رضوان کی سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے 31 مئی سے 3 جون تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔
دونوں قومی کرکٹرز ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔


ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران بیٹر محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی تھی۔


اب رضوان کی اذان دینے اور سڑک کنارے نماز ادا کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرکے سڑک پر نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔