بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  یوریشیا کار اینڈ بائیک ریلی کوئٹہ پہنچ گئی

 کوئٹہ(ممتازنیوز) دنیا بھر کا چکر لگانے کا عزم لئے 35 سیاح ایران کے راستے کوئٹہ تک پہنچ گئے ۔ یوریشیا کار اینڈ بائیک ریلی کے نام سے ورلڈ ٹور کا آغاز فرانس سے ہوا ۔ اٹلی ، کروشیا ، بوسنیا ، مونٹی نیگرو ، البانیہ ، مقدونیہ ، بلغاریہ ، ترکی اور ایران سے 5 جون کو تفتان بارڈر کراس کرکے سیاح بلوچستان پہنچے ۔ 10 گاڑیوں اور 7 ہیوی بائیکس پر آنے والے چاغی کے صحرائی اور نوشکی کے پہاڑی اور دشوار گذار علاقوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پہنچے ۔ 6 جون کوئٹہ میں قیام کیا ۔ سیاح ناردرن ایریاز کی سیر کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا روانہ ہوجائیں گے ۔ ایسٹ ایشین ممالک میانمار اور تھائی لینڈ سے ہوتے یوریشیا کار اینڈ بائیک ریلی 16 ممالک کا سفر کرکے 4 جولائی کو کوالالمپور ملائیشیا پہنچے گی ۔