رواں سال موسم گرما میں مائنر لیگ کرکٹ تیسرے سیزن ہوگا جس کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب بدھ 7 جون کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے علاوہ مقامی کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنائے گی۔ فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم کم سے کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑی پر مشتمل ہوگی ۔ مقامی کھلاڑیوں کا انتخاب مقامی کیچمنٹ ایریا سے کیا جائے گا۔ ڈرافٹ کو انتخاب کے لیے علاقائی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹیمیں کم ازکم دو انڈر 21 اور ایک انڈر 19 کھلاڑی رکھ سکتی ہیں اور ٹیم کے 11 کھلاڑیوں میں کم سے کم 2 انڈر 21 کھلاڑی ہونا چاہیے۔ ٹیمیں 2022 کے سیزن سے تین کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہیں، یعنی ان کھلاڑیوں کو ڈرافٹ میں شامل ہونے کی ضرورت نہیں۔
مائنر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ڈرافٹ 7 جون کو ہوگا








