اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے زندگی بچانے والی ادویات سستی کرنے کا وعدہ کرلیا۔
نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ادویات کی قیمتوں میں اضافےکی تفصیلات منگوالی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لیے کابینہ اور وزیراعظم سے رہنمائی لی جائے گی، صحت ایسا شعبہ ہے جس پر ٹیکس کم سے کم ہونا چاہیے۔
وزیر صحت کاکہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی غریب کو سستا اور معیاری علاج مہیا کیا جاسکے، وعدہ ہے زندگی بچانے والی سستی ادویات جلد عوام کی پہنچ میں ہوں گی۔









