facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد پر ڈیڈلاک کا معاملہ، ن لیگ کا پرویز الٰہی کے معاملے پر لچک دکھانے سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک عدم اعتماد پر ڈیڈلاک کا معاملہ ، مولانا فضل الرحمن اور نوازشریف میں پھر رابطہ ہواہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لاک کی وجہ سے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں بات چیت بھی رک گئی، لیکن اب دونوں رہنماؤں کا آپس میں بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے ک نوازشریف نے عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ن لیگ کے موقف سے آگاہ کیا ، تاہم اپوزیشن کی کمیٹی بھی مرکز یا پنجاب میں عدم اعتماد بارے ابھی فیصلہ نہ کرسکی۔ فضل الرحمان نے عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے شرائط نہ رکھنے پر زور دیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ بلدیاتی انتخابات کو سامنے رکھ پرویز الٰہی کے بارے میں فیصلہ کرے گی،ن لیگ نے پرویز الٰہی کے معاملے پر لچک دکھانے سے انکارکردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی صورت میں باقی ماندہ مدت پوری کرنے پر بضدہے،دو دن پہلے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں بھی رابط ہوا تھا، ڈیڈلاک کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحاریک جمع کروانے کا کام بھی رک گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے پہلے خود دوبارہ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی اراکین کی حمایت کی صورتِ میں عدم اعتماد کی کیا حیثیت ہوگیاپوزیشن کے آئینی اور قانونی ماہرین سے تجاویز مانگ لی گئیں۔