بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج دیہی علاقوں میں مہنگائی شہری علاقوں سے زیادہ ،ن لیگ کے دور میں 122 روپے کا ڈالر تھا آج 189 کو پہنچ چکا ہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نے کہاکہ پریس کانفرنس میں خط لہراتے ہوئے کہاکہ یہ خط عمران خان کی نااہلی کاثبوت ہے ،انہوں نے کہاکہ میں بھی آپ کو ایک خط دکھانا چاہتاہوں جو آپ سے چھپایا گیا،میں خط جیب میں چھپاکرگھرنہیں لے جائوں گا،

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی 17اعشاریہ 3فیصد ہے،بجٹ خسارہ 2017،18میں 260ارب روپے تھا،بجٹ خسارہ 2021-22میں 5600ارب روپے ہے،عوامی قرضے 2017-18میں24ہزار 913ارب روپے تھے جو2021-22میں 42ہزار 745ارب روپے ہیںانہوں نے کہاکہ ہم نے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا،70سال میں تمام وزرائے اعظم نے لگ بھگ 25ہزار ارب روپے قرض لیا،عمران خان نے پونے چار سال میں 20ہزار ارب روپے سے زائد قرض لیا،عمران خان کا سارا خرچہ تختیوں پر ہوا ہےانہوںنےکہاکہ اسد عمرکوجب وزارت سے ہٹایاگیاتوخسارہ 9.1فیصد تھا،نواز شریف کی حکومت جب ختم ہوئی توترقی کی شرح 6.1فیصد تھی ،

عمران خان نے اسد عمرکووزارت سے نکالا،ملک میں مہنگائی 17.3 فیصد ہےآج دیہی علاقوں میں مہنگائی شہری علاقوں سے زیادہ ہے،ن لیگ کے 5 سال بجٹ خسارہ 16سو ارب تھا،رواں سال 56 سو ارب کا بجٹ خسارہ ہے،ٹیکس کولیکشن 11 فیصد پر چھوڑ کر گئے، آج 9 فیصد پر ہے،عمران خان نے پونے 4 سال میں 20 ہزار ارب قرض لیا،مسلم لیگ ن نے 130 ارب بھاشا ڈیم کی زمین خریدنے پر لگائے،مسلم لیگ ن نے ایچ ای سی کا بجٹ ڈبل کیا،ن لیگ کے دور میں 122 روپے کا ڈالر تھا آج 189 کو پہنچ چکا ہے،

نواز شریف دور میں 2 کروڑ افراد سطح غربت سے باہر آئے،عمران خان کے دور میں 2 کروڑ افراد سطح غربت سے نیچے گئے،انہوں نے کہاکہ مپورٹ پچھلے سال سے زیادہ بڑھ رہی ہےآپ تنقید ضرور کریں لیکن ایسی بات نہ کریں جس پر لوگ تمسخر اڑائیں