ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر کریم بینزیما کا سعودی عرب میں شاندار استقبال کیا گیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی کلب الاتحاد کے ساتھ باضابطہ طور پر 3 سالہ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد جدہ پہنچنے پر اسٹار فٹبالر کا شاندار استقبال کیا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
کلب کی انتظامیہ نے کریم بینزیما کو خوش آمدید کہا اور بیلن ڈی آر کے خطاب سے بھی نوازا، اسٹار فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے الاتحاد کلب کے ہزاروں شائقین نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔
اس موقع پر کریم بیزیما نے الاتحاد کلب جوائن پر کہا کہ میں بحثیت مسلمان ہمیشہ سعودی عرب میں رہنا چاہتا ہوں۔
The ballon d'or is brightening up the stadium 🤩🔥#Benzema2Ittihad pic.twitter.com/iSFmuPFWNw
— Ittihad Club (@ittihad_en) June 8, 2023
شائقین نے کہا کہ کریم بینزیما اور رونالڈو کی سعودی لیگ میں شرکت سے عرب ممالک میں کھیل کو مزید مقبولیت ملے گی۔
یاد رہے کہ اسٹار پلئیر سے سعودی کلب نے فی سیزن 200 ملین یورو یعنی (پاکستانی روپوں میں 61 ارب 20 کروڑ سے زائد) سالانہ معاہدہ کیا ہے۔
قبل ازیں 35 سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن اسپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تایم انہیں کلب کی جانب سے اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا۔
The best selfie in the world 🤳 #Benzema2Ittihad pic.twitter.com/AaBNLokiEk
— Ittihad Club (@ittihad_en) June 8, 2023
We Love you Benzema 💛📷 #Benzema2Ittihad #here2inspireKSA pic.twitter.com/HJWpzR2cZ4
— Ittihad Club (@ittihad_en) June 8, 2023
The connection between Al-Ittihad fans and their club is more than just a bond – it's a symphony of passion, loyalty, and pure magic! 🎶#Benzema2Ittihad pic.twitter.com/3YjFUgBkQq
— Ittihad Club (@ittihad_en) June 8, 2023
Looking for some fresh wallpaper for your phone ? Check out these amazing KB9 wallpapers and keep your favorite footballer always close. 📱⚽ #Benzema2Ittihad pic.twitter.com/ndo1w9mgUE
— Ittihad Club (@ittihad_en) June 8, 2023









