بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ سعیدہ امتیاز کو اپنے لئے کیسے شوہر کی تلاش ہے؟

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سعیدہ امتیاز نے بتایا ہے کہ انہیں اپنے ہمسفر میں کونسی خوبیاں چاہیے۔

سعیدہ امتیاز کو اپنے لئے کیسے شخص کی تلاش ہے اداکارہ نے اپنی حالیہ ٹوئٹ میں بتا دیا۔

سعیدہ نے ٹوئٹر پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری بڑی بہن نے کہا ایسے آدمی سے شادی کرو جو واقعی نرم دل ہو۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میں نے اپنی بہن سے کہا میں اس شخص سے شادی کروں گی جو سگریٹ اور شراب نہیں پیتا ہو۔‘ سعیدہ امتیاز نے ساتھ ہی خواتین کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ کبھی بھی کم پر راضی نہ ہوں اور سمجھوتا نہ کریں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس نے خوب واویلا مچایا تاہم اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔