اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر عارف علوی کے درمیان مختصر سی ملاقات ہوئی جس کا دورانیہ 15 سے 17 منٹ تھا، ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایوان صدر سے روانہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے صدر سے ملاقات میں چاروں صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی اور وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر میں خلیج کم کرنے پر بات کی۔
خیال رہےکہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی صدر عارف علوی سے یہ پہلی ملاقات ہے، صدر نے ناسازی طبیعت کی بناء پر وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا تھا۔









