بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواتین کو بااختیار بنانے میں امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر کی وفد کے ہمراہ ملاقات،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیاتفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سےبدھ کو امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمرنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے مابین خوشگوار اور دیرینہ تعلقات موجود ہیںپارلیمانوں کے مابین روابط کے فروع سے پاک امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے،پاکستان میں تجارت، کاروبار اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان کا آئین بلا تفریق ذات پات، مسلک اور مذہب، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفط فراہم کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ خواتین کو بااختیار بنانے میں امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حقیقی رول ماڈل طور پر جانی جاتی تھیں،

محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بقاء کی خاطر اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا،محترمہ بینظیر بھٹو ہمیشہ خواتین اور اقلیتوں کو بااختیار بنانے کی بات کرتی تھیںانہوں نے کہاکہ قتدار کی پرامن منتقلی پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کی جانب ایک مثبت قدم ہےمریکہ میں اقلیتوں، خواتین اور بچوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے امریکی کانگریس کی ممبر الہان ​​عمر کی جدوجہد اور عزم قابل ستائش ہے،خواتین کو بااختیار بنانے میں الہان عمر کی جدوجہد اور عزم دینا کی تمام خواتین کے لیے مشعل راہ ہےعالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہےبھارتی حکومت کا 5 اگست 2019 کا اقدام مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے تمام بنیادی اصولوں کے منافی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فاشسٹ حکومت کی جانب سے انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے ،اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے

پاکستان اپنی سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے،امریکی رکن گانگریس نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےونوں ممالک گزشتہ سات دہائیوں سے ترقی میں اہم شراکت دار ہیں،امریکہ تعلیم، صحت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا،