بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی دور حکومت میں گروتھ سب سے زیادہ رہی،حماد اظہر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءحماد اظہر نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہاکہ کہا جارہاہے غربت میں اضافہ ہوا، یہ جھوٹ بولا جارہا ہے،ہم کہیں گے لوگوں کو گمراہ نہ کریں،پی ٹی آئی نے سالانہ 18لاکھ نوکریاں پیدا کیں،

جب سے ان کی حکومت آئی ہے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے،پی ٹی آئی دور حکومت میں گروتھ سب سے زیادہ رہی،کورونا کے دوران بھی پاکستان میں غربت میں کمی آئی،یہ اپنی پچھلی حکومت میں بھی جعلی رپورٹیں دکھاتے تھے اب بھی یہی کر رہے ہیں،بجٹ خسارہ 6 اعشاریہ 2 فیصد ہے،نئی حکومت نےجھوٹ بولناشروع کردیا ہے،

مفتاح اسماعیل نے کہا جی ڈی پی گروتھ بہت کم ہے،مفتاح اسماعیل نمبروں کےگورکھ دھندےسےنکل کرمعیشت سنبھالیں،ورلڈبینک رپورٹ کےمطابق کوروناکےدوران پاکستان میں غربت کم ہوئی،مفتاح اسماعیل لوگوں کوگمراہ نہ کریں،نئی حکومت میں دوبارہ لوڈشیڈنگ نےسراٹھالیا ہے،ملک میں 40 ہزار میگا واٹ کے پاورپلانٹ لگے ہیں