facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم خطاب، پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے آج قوم سے خطاب میں متوقع ریلیف کے بارے میں وفاقی وفاقی وزراء کی طرف سے مختلف دعوے سامنے آرہے ہیں ۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج وزیر اعظم قوم سے خطاب میں ایک بڑا اعلان کریں گے ، جبکہ وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں پیٹرول 10 روپے سستا کرنےکا اعلان کریں گے۔

نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پرپیٹرول سستا تو نہیں مل رہا لیکن ڈھائی سو ارب روپے حکومت دے گی جس سے پیٹرول کی قیمت کم ہوگی اور  4 ماہ تک پیٹرول مہنگا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عالمی سطح پربہتری آئی اور پیٹرول سستا ہوا تو پھر پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی آجائے گی ۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کی کمی کا اعلان ہوجائے گا ۔

انہوں نے مزید  کہا کہ تیسرااہم اعلان یہ ہوگا کہ بے روزگاربی اے پاس افراد کو ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے دیے جائیں گے۔