بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسٹریلوی فتح کا جشن، پلیئرز کے اہل خانہ بھی شریک ہوگئے

لندن: بھارت کیخلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز نے اہل خانہ کے ہمراہ جشن منایا، پلیئرز کی پارٹی نصف شب تک جاری رہی۔

آسٹریلیا آئی سی سی کے تمام ایونٹس کی ٹرافیاں جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا، میچ کے ہیرو قرار پانے والے ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ جیسکا نے بھی کامیابی کا جشن ملکر منایا، اس موقع پر ان کی بیٹی میلیا بھی ان کے ہمراہ رہی۔

اسی طرح عثمان خواجہ کی اہلیہ راشیل نے بھی اس موقع پر اپنی بیٹیوں ایلا اور ایشا کے ہمراہ ڈریسنگ روم میں تصاویر بنوائیں، کپتان پیٹ کمنز نے چیمپئن شپ کا گرز تھاما، فاتح پلیئرز کی پارٹنرز اور بچے گراؤنڈ میں پہنچ گئے تھے۔