جنوبی کوریا: کورین ڈرامہ اسٹار پارک سو ریون سیڑھیوں سے گِر کر ہلاک ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جیجو جزیرے پر پیش آیا جہاں کورین اداکارہ کام سے واپسی پر اپنے گھر کو لوٹ رہی تھی کہ اچانک سیڑھیوں سے پاؤں پھسلنے پر گِر پڑی۔
29 سالہ سنو ڈراپ اسٹار پارک سو ریون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اداکارہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوچکی تھی۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی موت کے بعد اس کی والدہ نے بیٹی کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی موت دماغ پر چوٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے تاہم اس کا دل اور دیگر اعضاء قابل استعمال ہیں اگر کسی کو اعضاء کی فوری ضرورت ہے تو ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔









