اسلام آباد(ممتازنیوز )فنکاروں کے حقوق کے لئیے آواز بلند کرنے والی مایاناز فلم , اسٹیج اور ٹی وی کی ڈائریکٹر و پروڈیوسر عاصمہ بٹ اور جڑواں شہروں کے فنکاروں نے وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فلم فنانس فنڈ کے لیے 2 ارب روپے اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے جانے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ مریم اورنگزیب فنکاروں کی آواز بنی ہیں۔حقیقی لیڈر شپ وہی ہوتی ہے جو عوامی مسائل سمجھے اور انھیں حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔یہ بات معروف ڈائیریکٹر و پروڈیوسر عاصمہ بٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے گزشتہ روز ملاقات کے موقع پر کہی۔عاصمہ بٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی کاوشوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔عاصمہ بٹ نے وفاقی وزیر سے سابقہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں فنکار طبقہ کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا تذکرہ کیا۔جس پر وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے فنکاروں کے مسائل حل کرنے , اور سابق دور حکومت میں فنکار طبقے سے کی جانے والی حق تلفی کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ مریم اورنگزیب ہمارا مان ہیں۔ان کا تعلق خطہ پوٹھوہار سے ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ایک ہی علاقہ اور جماعت سے وابستہ ہونے کے ناطے وہ اپنے گھر سے شروع کرتے ہوئے فنکاروں کے روشن مستقبل کے لئیے ایک مضبوط ستون ثابت ہوں گی۔اس موقع پر جڑواں شہروں سے آئے ہوئے فنکاروں نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ ساتھ عاصمہ بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عاصمہ بٹ ہمیشہ فنکاروں کی آواز بنی ہیں ۔انھوں نے فنکاروں کے مسائل اجاگر کرنے میں نمایاں کردار اداکیا ۔جس پر ہم سب فنکار ان کے نہایت مشکور ہیں۔
مریم اورنگزیب فنکاروں کی آواز،حقیقی لیڈر شپ وہی ہوتی ہے جو عوامی مسائل سمجھے اور انھیں حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے،ڈائیریکٹر و پروڈیوسر عاصمہ بٹ








