بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر پچھلے کئی دنوں سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے درمیان قربتیں بڑھ گئی ہیں اور دونوں کے درمیان گہرے تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔
تاہم اب اداکارہ نے ان افواہوں کو سچ قرار دیتے ہوئے تصدیق کر دی ہے کہ ان کے اور وجے کے درمیان دوستی تھی جو اب قریبی تعلق میں بدل گئی ہے۔
View this post on Instagram
تمنا بھاٹیہ نے بتایا کہ ان کی اور وجے ورما کی دوستی ’لسٹ اسٹوری 2‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی ہے ان دونوں کا تعلق قدرتی ہے اور وجے ان کی خوشی کی وجہ بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی ایک نیو ائیر پارٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان دونوں کو ایک دوسرے کے بےحد قریب دیکھا گیا تھا جبکہ یہ جوڑی کئی مرتبہ ممبئی میں بھی ایک ساتھ نظر آچکی ہے۔









