قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عامر سہیل مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سربراہ ذکا اشرف کو لگایا جائے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایونٹ منعقد کیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اسی دور میں ہوئی، سابق صدر آصف علی زرداری کو ذکا اشرف کی تعیناتی کے کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ذکا اشرف بھارتی کرکٹ بورڈ کو موثر انداز سے ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سابق چیئرمین عارف عباسی کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پروفیشنل انداز میں چلانا چاہیے، ذکا اشرف ملک میں کرکٹ کو گراس روٹ پر بحال کرسکتے ہیں، ملک میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے جبکہ سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں۔
عامر سہیل نے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کردیا








