بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضی کی وجہ سے گئی، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کا نہیں سوچا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب فواد چودھری سے پوچھا گیا کہ کیا یہ حقیقت ہے کہ سابقہ حکومت جنرل فیض حمید کو اگلا آرمی چیف بنا رہی تھی؟ فواد چودھری نے جواب دیا کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی اور نہ ہی وزیراعظم نے ایسا کچھ سوچا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوتے تو آج ہم حکومت میں ہوتے۔ سابق وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نے اسٹبلشمنٹ سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوشش کی۔ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ انہوں نے رانا ثنا اللہ سے بات کی تھی کہ ہمیں آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی فارمولا طے کرنا چاہیے۔انہوں نے عدلیہ کی مثال دی اور کہا عدلیہ میں سب سے سینئر جج کو چیف جسٹس تعینات کیا جاتا ہےاسی طرح کا کوئی فارمولا بنایا جاسکتا ہے۔