کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے محبت اور ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوءے کہا کہ بعض خواتین پیسے اور شہرت دیکھ کر مرد حضرات سے پیار اور شادی کر لیتی ہیں جبکہ مرد ایسا نہیں کرتے۔
شہروز سبزواری نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے زندگی کے مختلف موضوعات کے بارے میں بات کی۔شو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوال کیا کہ”کسی سے محبت کریں پھر اس کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں یا کسی کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کریں اور پھر محبت کریں؟”اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’”آدمی پہلے محبت کرتا ہے اور پھر ایڈجسٹمنٹ کرتا ہے مگر عورت کے خیالات اس سے مختلف ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ “ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو سمجھایا جاتا ہے کہ مرد کے پاس پیسے، گاڑی اور گھر ہے تو اس سے محبت بھی ہوجائے گی۔”انہوں نے کہا کہ”مرد ایسے نہیں کرتے، مرد پہلے قربانیاں دیتے ہیں، پھر محبت کرتے ہیں،مرد صرف خواتین کو خوبصورتی، تعلیم اور رنگت دیکھ کر ان کی عزت یا ان سے محبت نہیں کررہے ہوتے بلکہ وہ کچھ اور چیزوں کی وجہ سے ان سے محبت کرتے ہیں۔”









