بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علیزے شاہ کی حمایت میں کین ڈول سامنے آگئے

دبئی میں مقیم پاکستانی بلاگر کین ڈول علیزے شاہ کی حمایت میں سامنے آگئے۔
اداکارہ نازش علی کے اداکارہ علیزے شاہ کی سرجری سے متعلق بیان پر کین ڈول نے علیزے شاہ کی خوبصورتی کی تعریف کی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دبئی میں مقیم پاکستانی بلاگر عدنان ظفر عرف کین ڈول نے اداکار علیزے شاہ کی تصویر اسٹوری میں شیئر کی۔
بلاگر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ علیزے شاہ کو ٹیگ کرکے ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’علیزے شاہ، دوست سیدھی سی بات ہے کہ کوئی اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہوسکتا‘۔

علیزے شاہ کی حمایت میں کین ڈول سامنے آگئے
علیزے شاہ کی حمایت میں کین ڈول سامنے آگئے
واضح رہے کہ دبئی میں مقیم بلاگر کی جانب سے حمایت میں شیئر کی گئی انسٹااسٹوری کو اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ری شیئر کیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ نازش علی نے یوٹیوبر نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ علیزے شاہ سرجری سے قبل بہت پیاری، بالکل گڑیا جیسی تھیں تاہم اب ان کی معصومیت ختم ہو گئی ہے۔
نازش جہانگیر نے علیزے شاہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ شہرت سنبھالنا آسان نہیں ہوتا، شہرت مل جاتی ہے مگر شہرت سنبھال کر رکھنا مشکل ہے۔