لنکا پریمیئر لیگ کےچوتھے ایڈیشن کےلیے پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں پاکستان کے 13 کرکٹرز 31 جولائی سے 22 اگست تک ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔
لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی، 10 کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا۔
بی لوو کینڈی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو کتنے معاوضے پر حاصل کیا؟
بی لوو کینڈی کی ٹیم نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز اور آصف علی کو 30 ہزارڈالرز، محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرزمیں منتخب کیا ۔
فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے۔
Introducing the Stellar Final Lineup of B-Love Kandy! 🌟🔥
A massive shoutout to all the incredible individuals who participated in the auction, helping shape the powerhouse that is B-Love Kandy! 💪✨ #BLoveKandy #UnstoppableForce pic.twitter.com/PY9y9bBrZJ— B LOVE KANDY LPL (@Blovekandylpl) June 14, 2023
جافا کنگز : شعیب ملک اور زمان خان کتنے معاوضے پر منتخب ہوئے؟
جافنا کنگز کی ٹیم کے لیے شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز اور زمان خان 30 ہزارڈالرز میں منتخب کرلیےگئے۔
We warmly welcome Pakistani cricketer @ShahnawazDahani to the Dambulla Aura team! Thrilled to have his exceptional talent on board as we gear up for an exciting season. Let's make our mark on the field together! #DambullaAura #LPL2023 pic.twitter.com/WSlWx8UoHK
— Dambulla Aura LPLT20 (@dambullaAuraLPL) June 14, 2023
دمبولا اورا: شاہنواز داہانی 20 ہزار ڈالر میں منتخب
شاہنواز داہانی کو دمبولا اورا ٹیم نے 20 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا۔
کولمبو اسٹرائیکر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو کتنے ہزار ڈالرز میں خریدا؟
کولمبو اسٹرائیکر نے افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا، فاسٹ بولر وہاب ریاض 40 ہزارڈالرز اورمحمد نواز 30 ہزار ڈالرز میں کولمبو کا حصہ بنے جب کہ کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نےکولمبو سےپری آکشن معاہدہ سائن کیا تھا۔
Witness Asia’s finest cricketing talent with the arrival of the Colombo Strikers. 🔥
Get ready to experience the roar revolution! #ColomboStrikers #LankaPremierLeague #T20 #FastestCricketFormat #T20Format #CricketFormat #SriLanka #LankaCricket #CricketLeague #SriLankaCricket pic.twitter.com/0azejZhEOO
— Colombo Strikers (@ColomboStrikers) May 23, 2023
کن کھلاڑیوں کو خریدار نہ مل سکا؟
عماد وسیم، اعظم خان، فہیم اشرف، سرفراز احمد، حیدرعلی، عمراکمل اور شرجیل خان کو کوئی خریدارنہ ملا۔








