کراچی: پاکستان شوبز کے سینئر اداکار خالد انعم نے علاقائی انتظامیہ کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔
خالد انعم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے علاقائی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ رات گئے گھر کی گھنٹی بجا کر گھر خالی کرنے کے احکامات جاری نہ کریں۔
اداکار نے کہا کہ ان کی اور علاقہ مکینوں کی یہی آواز ہے کہ اس طرح سے انہیں تنگ نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بین الااقوامی موسم کی رپورٹس پڑھ رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے کہ گھر خالی کرنا پڑے البتہ گھروں میں رہنے کی ہدایت پر ضرور عمل کریں گے۔
View this post on Instagram
خالد انعم نے سوال اُٹھایا کہ کیا جو چیزیں ہم یہاں چھوڑ کر جائیں گے اس کی وہ ذمہ داری لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ کو کوئی بات کرنی ہے تو دن میں آئے رات گئے گھروں کے باہر سائرن بجانا گھنٹی بجا کر گھر خالی کروانا یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ خطرناک سمندری طوفان بپر جوائے کا بھارتی شہر گجرات اور کراچی سے فاصلہ مزید کم گیا ہے۔ طوفان کے پیشِ نظر ساحل کے قریب موجود گھروں کو خالی کروایا جارہا ہے۔









