بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 13 جنوری 2024 سے ، پاکستانی کرکٹرز کی شرکت متوقع

دبئی : یواے ای کی لیگ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 13 جنوری 2024 سے ہوگا جس کے لئے تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ ٹیمیں کھلاڑیوں کو برقراری رکھنے تیاری کررہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے بھی مزید ٹیلنٹ کو شامل کیا جائے گا ۔ سیزن ٹو میں بھی دنیا کے کئی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جس میں پاکستانی سپرسٹارز بھی شامل ہوں گے۔
آئی ایل ٹی 20 کے پہلے سیزن کو دنیا بھر میں بڑی پذیرائی ملی۔ کھیلوں کی معروف ادارے یوگو سپورٹ کے مطابق اسے دنیا بھر میں ٹی وی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے 36 کروڑ سے شائقین کرکٹ نے دیکھا تھا جو ایک ریکارڈ ہے
ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن 118 بین الاقوامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا ۔12 فروری 2023 کو دبئی میں کھیلا گیا آئی ایل ٹی 20 کا فائنل گلف جائنٹس نے جیتا تھا۔