عالمی ٹی 20 کینیڈا 2023 میں پاکستان کے شاہد آفریدی اور شعیب ملک سمیت 22 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔ ٹیموں کے انتخاب کے لئے ڈرافٹ گزشتہ روز ہوگا جس میں تمام 6 ٹیموں نے شرکت کی ۔ اس لیگ میں میں شاہد آفریدی ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کریں گے ٹیم کے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں زمان خان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، فرحان ملک اور سرمد انورشامل ہیں۔ شعیب ملک مسی ساگا پینتھرز کی جانب سے کھہلیں گے جبکہ اعظم خان ، شاہنواز دہانی، ظہور خان بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں ۔ اسامہ میر، حسین طلعت، عثمان خان اور رضوان چیمہ برامپٹن وولوزکی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔ مونٹریال ٹائیگرز نے پاکستانی کھلاڑیوں میں سے محمد عباس آفریدی، محمد وسیم، عاکف راجہ کو چنا ہے۔ سرے جیگوارز نے ، افتخار احمد، محمد حارث اورعمار خالد جبکہ وینکوور نائٹس نے محمد رضوان اور جنید صدیقی کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
شاہد آفریدی اور شعیب ملک سمیت 22 پاکستانی کرکٹر عالمی ٹی 20 کینیڈا 2023 کھیلیں گے








