بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان دور میں بے تحاشہ کرپشن ہوئی جس کی ایک مثال عبدالقادر یونیورسٹی ہے ، اس کے لئے ملنے والے کروڑوںمالیت کے عطیات کا کچھ پتہ نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ عمران خان دور میں جس قدر لوٹ مار ہوئی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کرپشن کی ایک مثال عبدالقادر یونیورسٹی ہے جس کا بورڈ پنڈی سے جی ٹی روڈ پر جاتے ہوئے نظر آتا ہے ۔جس کا افتتاح سابق وزیراعظم عمران خان نےطمطراق سے خود کیا تھااس یونیورسٹی کے تین ٹرسٹی ہیں جن میںخود عمران خان ، ان کی بیگم اور فرحت شہزادی جو فرح خان کے نام سے مشہور ہے شامل ہیں۔ یہ سارا منصوبہ سابق وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کے ذریعے عمل میں آیا۔اور 450 کنا ل اراضی اس یونیورسٹی کے لئے دی گئی۔ یہ اراضی بحریہ ٹائو ن کے مالک ملک ریاض نے دی۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ اس زمین پر یونیورٹی قائم ہوگی لیکن اصل پوزیشن یہ ہے کہ اس جگہ پر گورنمنٹ کالج لاہور سے الحاق شدہ ایک کالج کھلا ہوا ہے ۔اس یونیورسٹی کے نام پر کروڑ ہا روپے کے عطیا ت وصول کئے گئے ۔ ان عطیات کی تفصیلات کے یہ عطیات کس کس نے دیئے اور یہ کہاں گئے اور کیا ان عطیات کے ذریعے کسی جرم کا ارتقاب نہیں تو نہیں کیا گیا۔یہ کسی کو معلوم نہیں یہ کرپشن کی صرف ایک معمولی سی مثال ہے۔اس قسم کی بے تحاشہ مثالیں موجو د ہیں جن کے ذریعے کرپشن اور منی ٹریل کے فٹ پرنٹس عمران خان تک کے جاسکتے ہیں۔اس دور جتنی لوٹ مار اور کرپشن ہوئی ہے وہ کسی اور دو ر میں نہیں ہوئی ۔عبدالقادر یونیورسٹی کا کوئی چارٹر موجود نہیںہے نہ وفاق نے کوئی چارٹر دیا اور نہ صوبے نے ، اور یہ یونیورسٹی ہوا میں بنائی گئی ہے ۔یونیورسٹی کی زمین پر قائم ادارے نے صرف 32 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ اور وہ بھی مینجمنٹ سائنسز کے طالب علم ہیں۔جبکہ عمران خان نے ٹی وی پر کہا تھا کہ یہ یونیورسٹی روحانیت کی تعلیم کے لئے کھلے جارہی ہے ۔اور میں خود اس کی نگرانی کرونگا۔