بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایلون مسک بڑی مصیبت میں پھنس گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اس مرتبہ بڑی مصیبت میں پھنس گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن (این ایم پی اے) کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹوئٹر کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔

این ایم پی اے نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا کہ اس نے بغیر اجازت پلیٹ فارم پر ہر کسی کو میوزک اپلوڈ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے جس سے فنکاروں کے کاپ رائٹ قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ ٹوئٹر بطور جرمانہ 250 ملین ڈالر فوری ادا کرے۔

ٹوئٹر نے تاحال معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے تاہم لگتا ہے کہ ایلون مسک اس مصیبت سے بآسانی نہیں نکل پائیں گے۔

نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن میوزک کمپنیوں پر مشتمل ایک تنظیم ہے جس میں بہت سے بڑے پبلشرز شامل ہیں۔ تنظیم ماضی میں ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر جرمانہ عائد کر چکی ہے۔

تنظیم کے صدر نے اپنے بیان میں بتایا کہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے قبل ہم نے ٹوئٹر کو اس متعلق آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اب بھی مختلف اکاؤنٹس سے مواد اپلوڈ کیا جا رہا ہے۔