پشاور : نگراں وزیراطلاعات کے پی فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ یوٹیوبرعادل راجہ کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، مطالبہ ہے 9 اور 10 مئی کو دہشت گردی کرنیوالوں کے گھربیچ کر ریڈیو پاکستان بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات کے پی فیروز جمال شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9اور10مئی کو دہشتگردی اور بربریت کی گئی، یوٹیوبرعادل راجہ کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، جھوٹے ٹوئٹس کے ذریعے ملکی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیاگیا۔
فیروز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہےان لوگوں کےگھربیچ کرریڈیوپاکستان بنایاجائے، یہ ٹیکسیوں اور کرائےکےگھروں میں آئےکروڑوں کما کر چلے گئے۔
نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ حساس ادارے،افواج پاکستان ہمارے ہیں، انہیں پروٹیکٹ کرناہمارافرض بنتاہے، حکومتوں کافرض بنتاہےانکادفاع کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کو دہشت گردی کرنیوالوں کے گھربیچ کر ریڈیو پاکستان بنایا جائے۔
یوٹیوبرعادل راجہ کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، نگراں وزیراطلاعات کے پی








